زمین ڈاٹ کام نے جناح اسکوائر ریزیڈنشیل اپارٹمنٹس کے مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے
خیابان جناح ہی نہیں بلکہ لاہور کیلئے یہ ایک مثالی منصوبہ ہے‘ سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے: لئیق احمد چوہدری ‘سینئر ڈائریکٹر سیلز، لاہور
بین الاقوامی معیار کا منصوبہ،دونوں ٹاورز ڈیزائن میں اپنی مثال آپ ہے، : صاحبزادہ عمران، منیجنگ ڈائریکٹر جناح اسکوائر ریذیڈنشیل اپارٹمنٹس
لاہور(میڈیا92نیوز) پاکستان کے نامور رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام نے لاہور کے علاقے مین خیابان جناح پر بننے والے جناح اسکوائر ریزیڈنشیل اپارٹمنٹ کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے۔ اس کثیر المقاصدتی منصوبے میں دو ٹاورز بنائے جائیں گے جہاں گراونڈ فلور ایک ہی ہوگا جبکہ اوپر کی جانب سے انہیں الگ ٹاورز میں تعمیر کیا جا ئے گا۔ دونوں ٹاورز گیارہ منازل پر مشتمل ہونگے جن میں گراؤنڈ فلورز پر کمرشل آوٹ لیٹس جبکہ اوپر کے رہائشی فلورز میں اسٹوڈیو، ایک ، دو اور تین بیڈ رومز پر مشتمل اپارٹمنٹس ہونگے۔ معاہدے پر دستخط کرنے کی مختصر تقریب میں دونوں اداروں کے سینئر عہدیداران شریک تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز لئیق احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ اپنی خصوصیات کی وجہ سے صرف خیابان جناح کی لوکیشن ہی نہیں بلکہ لاہور بھر میں اپنی مثال آپ ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ لوکیشن اور دیگر سہولیات کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا مناسب ہوگا کہ یہ سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے۔
جناح اسکوائر ریزیڈنشیل اپارٹمنٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر صاحبزادہ عمران نے کہا کہ ہم اس منصوبے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کریں گے۔ یہ دونوں ٹاورز ڈیزائن اور خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہونگے اور یہ لاہور کی تعمیرات میں ایک نئے رحجان کو متعارف کروانے کا باعث بھی بنیں گے۔