پاکستانپراپرٹی گائیڈتازہ ترینہیڈلائنز

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے
جے مال کے لگژری اپارٹمنٹس اسے سرمایہ کاری کے لئے نہایت پُرکشش بناتے ہیں، لئیق چوہدری، سینئر ڈائریکٹر سیلز لاہور، زمین ڈاٹ کام
مین رائیونڈ روڈ لاہور کی پرائم لوکیشن پر عالمی معیار کے کثیر المقاصد منصوبے کی تعمیر 80 فیصد مکمل ، فنشنگ جاری ہے، میاں جہانگیر، چیئرمین جے مال
لاہور(میڈیا92) پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی ادارے زمین ڈاٹ کام نے مین رائیونڈ روڈ لاہور پر زیر تعمیر جدید کثیر المنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے ہیں۔ اس حوالے سے زمین ڈاٹ کام کے ہیڈ آفس میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹرسیلز لاہور لئیق چوہدری، ڈائریکٹرز پراجیکٹ سیلز لاہور باسل حفیظ، علی ریحان اور محمد عثمان، یونٹ ہیڈ پراجیکٹ ایکوزیشنز اینڈ جے ویز محسن گلزار جبکہ جے مال کےچیئرمین میاں جہانگیر سمیت دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔
ٹھوکر نیاز بیگ سے صرف ایک کلومیٹر مین رائیونڈ روڈ کی پرائم لوکیشن پر ایل ڈی اے سے منظور شدہ جے مال ایک کثیر المقاصد منصوبہ ہے جس میں شہر لاہور کے سب سے شاندار اور لگژری اپارٹمنٹس پیش کئے جائیں گے۔ جے مال سے موٹروے ایم-2 تک رسائی صرف 2 منٹ اوررنگ روڈ 5 منٹ کی مسافت پر ہے۔ جے مال میں مخصوص پارکنگ، سمارٹ سکیورٹی سسٹم اور روف ٹاپ ٹیرس سمیت دیگر عالمی معیار کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز لاہور لئیق چوہدری نے کہا کہ جے مال میں پیش کئے جانے والے لگژری اپارٹمنٹس اپنی جدید اور عالمی معیار کے مطابق سہولیات کی بدولت رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک منفرد اضافہ ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بے مثال منصوبے متعارف ہونے کے بعد شہر لاہور میں اب اپارٹمنٹ لیونگ کا کلچر فروغ پا رہا ہے جو کہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے لئے خوش آئند ہے۔
جے مال کےچیئرمین میاں جہانگیر نے کہا کہ مین رائیونڈ روڈ کی شاندار لوکیشن پر اورنج لائن ٹرین اسٹیشن کےبالکل قریب پیدل مسافت پر جے مال کی تعمیر 80 فیصد مکمل ہو چکی ہے اور فنشنگ کا عمل جاری ہے۔ اس منصوبے کے تمام لگژری اپارٹمنٹس کو عالمی معیار کے مطابق نہ صرف جدید اور منفرد سہولیات دستیاب ہوں گی بلکہ شہر کی سب سے پرائم لوکیشن کی وجہ سے یہاں سے تمام اہم مقامات تک رسائی بھی آسان ترین ہو گی۔

Back to top button