پاکستانپراپرٹی گائیڈتازہ ترین

سیالکوٹ میں زمین ڈاٹ کام کے سب سے پہلے پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

سیالکوٹ (میڈیا 92 نیوز آن لائن)

پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے سیالکوٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں نےکرونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اپنی فیملیز کے ہمراہ کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جبکہ شہریوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایونٹ کے دوران بھی ویکسی نیشن کا عمل جاری رہا۔ تین روز تک جاری رہنے والے پراپرٹی سیلز ایونٹ میں مجموعی طور پر 13 سے زائد تعمیراتی منصوبے عوام الناس کی دلچسپی کیلئے پیش کئے گئے ۔جن میں سیالکوٹ ٹریڈ سنٹر، وائٹ سٹی پسرور، سیال آرکیڈ ، خیابان نواب، کینال ویلی ڈسکہ، سٹی گیلریا اور ڈار مارکیٹ سمیت زمین ڈویلپمنٹس کے منصوبے زمین کواڈرینگل، زمین آورم، زمین اوپل ،مال 35 ، زمین ایس مال اور زمین ایس ہومز شامل تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے کنٹری ہیڈ احمد بھٹی نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام نے ہمیشہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے بہترین اور قابل اعتماد منصوبوں کو عوام الناس تک پہنچا کر ان کا اعتماد جیتا ہے اور سیالکوٹ میں بھی پراپرٹی سیلز ایونٹ کا پہلی مرتبہ انعقاد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔زمین ڈاٹ کام کے پراپرٹی سیلز ایونٹس کی بدولت ملک بھر میں رئیل اسٹیٹ شعبہ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔

سینئر ڈائریکٹر سیلز سنٹرل شیخ شجاع اللہ خان کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پیش کردہ منصوبے اپنی جدید سہولیات اور سرمایہ کاری پر قابل قدر منافع کی بدولت اپنی مثال آپ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر ایک مرکزی شعبے کی حیثیت رکھتا ہے، اس ایک شعبے کی مزید تعمیر وترقی سے پچاس سے زائد دیگر منسلک صنعتیں بھی ترقی کی منازل طے کریں گی۔

زمین ڈاٹ کام کے ریجنل ہیڈ سیلز(سنٹرل) مظفر مجید کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام کے وہ تمام پرا جیکٹس جن کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کے پاس موجود ہیں، وہ ۱۰۰ فیصد شفاف ہوتے ہیں اور کسی ایسے پراجیکٹ کو آن بورڈ نہیں کیا جاتا جس کی دستاویزات میں کسی بھی قسم کا کوئی شائبہ موجود ہوتا ہے۔

زمین ڈاٹ کام کے ریجنل سیلز منیجر گوجرانولہ ارسلان احمد خان نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سےبڑے شہروں کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں میں بھی جدید طرز زندگی کے حامل منصوبے سامنے لائے جا رہے ہیں،جس سے نہ صرف شہریوں کا معیاری طرززندگی بہتر ہو گا بلکہ یہ نہایت قابل منافع بھی ثابت ہوں گے۔

پراپرٹی سیلز ایونٹ کے دوران زمین ڈاٹ کام کی باخبر سیلز ٹیم نے مارکیٹ کی صورتحال، تحقیق اور مکمل اعداد و شمار پر مشتمل پریزنٹیشن کے ذریعے صارفین کو محفوظ سرمایہ کاری کے حوالے سے رہنمائی اور معلومات بھی فراہم کیں۔ ایونٹ کے دوران عوام الناس کا رش بھی دیکھنے میں آیا جنہوں نے زمین ڈاٹ کام کی اس کوشش کو سراہا۔

Back to top button