پاکستانپراپرٹی گائیڈتازہ ترین

لاہور میں زمین ڈاٹ کام کے پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد، شہریوں کی بڑی تعداد شریک

لاہور(میڈیا 92نیوز آن لائن)
پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سےلاہور کے نجی ہوٹل میں دو روزہ پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں ویکسین شدہ شہری ایس او پیز کی پیروی کرتے ہوئے اپنی فیملیز کے ہمراہ شریک ہوئے۔ جبکہ ایونٹ میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز لاہور چوہدری لئیق افتخار سمیت ڈائریکٹرز سیلز باسل حفیظ، حافظ عثمان سرور اور علی ریحان نے بھی شرکت کی۔

پراپرٹی سیلز ایونٹ میں ریذیڈنس 15، ستارہ سرین ٹاور، آئیکن ویلی فیز-2، پلاٹینم ہومز، سٹی سٹار شاپنگ سنٹر، آئیکن ہومز، زی ایونیو، سگنیچر بائی آئیکن اور مخبتین ہائٹس سمیت مجموعی طور پر 32 تعمیراتی منصوبے عوام الناس کی دلچسپی کیلئے پیش کئے گئے ۔ ایونٹ میں پیش کئے جانے والے منصوبوں کی مارکیٹنگ اور فروخت کے تمام حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔ اس ایونٹ میں شرکاء کو بہترین ڈیلز اور خصوصی آفرزبھی پیش کی گئیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کےسینئر ڈائریکٹر سیلز لاہور چوہدری لئیق افتخار نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پیش کردہ منصوبے بہترین اور قابل اعتماد ہونے کی بدولت شہریوں میں یکساں مقبول ہیں۔

زمین ڈاٹ کام نے پراجیکٹ سیلز کی دنیا میں اپنی شاندار خدمات سرانجام دی ہیں جس کی وجہ سے آج ملکی معیشت میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر ایک مرکزی شعبے کی حیثیت رکھتا ہے، اس ایک شعبے کی مزید تعمیر وترقی سے پچاس سے زائد دیگر منسلک صنعتیں بھی ترقی کی منازل طے کریں گی۔

پراپرٹی سیلز ایونٹ کے دوران زمین ڈاٹ کام کی باخبر سیلز ٹیم نے مارکیٹ کی صورتحال، تحقیق اور مکمل اعداد و شمار پر مشتمل پریزنٹیشن کے ذریعے صارفین کو محفوظ سرمایہ کاری کے حوالے سے رہنمائی اور معلومات بھی فراہم کیں۔ ایونٹ کے آخری روز عوام الناس کا رش بھی دیکھنے میں آیا جنہوں نے زمین ڈاٹ کام کی اس کوشش کو سراہا۔

Back to top button