لاھور نامہ

لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل شروع

لاہور(ہیلتھ رپورٹر) ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور ایکسپو سینٹر میں صرف سائنو ویک ویکسین لگائی جارہی ہے جو ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر ایک اور تین میں لگائی جارہی ہے جب کہ یورپی اور خلیجی ممالک کے سفر کے منتظر کئی افراد واپس چلے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سفر کرنے کےلیے صرف مطلوبہ ویکسین لگوانا چاہتے ہیں کیونکہ سائنوویک کو بیرون ملک سفر کےلیے قبول نہیں کیا جارہا۔

Back to top button