لاھور نامہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید ناقابل قبول قرار

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ الیکشن کے لیے ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف پرویز رشید کی اپیل پر سماعت کی۔الیکشن ٹریبونل کے سنگل رکنی بینچ جسٹس شاہد وحید نے پرویز رشید کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا اور ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ٹریبونل کے فیصلے کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ کاغذات رکوانے ہوں تو کہتے ہیں پرویز رشید سے پیسے لینے ہیں اور پرویز رشید پیسے دینے آئے تو کہیں پیسے نہیں لینے، پنجاب ہاؤس کی انتظامیہ انصاف والوں کی انتظامیہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے خلاف میں سپریم کورٹ میں گیا ہوا ہوں اور جب تک سپریم کورٹ فیصلہ نہیں کرتی وہ پیسے میری ذمہ داری نہیں بنتی۔واضح رہے کہ پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کے وکیل نے اعتراض کیا تھا اور ریٹرننگ افسر نے پنجاب ہاؤس انتظامیہ کا نادہندہ ہونے کی بنا پر ان کے کاغذات مسترد کیے تھے۔

Back to top button