لاہور(سٹی رپورٹر)قبضہ مافیا نے اساتذہ کو بھی نہ چھوڑا۔ڈی جی اینٹی کرپشن نے خاتون ٹیچر کی سوشل میڈیا پر فریاد سُن کر کاروائی کے احکامات جاری کردئیے۔ قبضہ مافیا نے اساتذہ کو بھی نہ چھوڑا۔ خاتون استاد کے ملتان آفیسرز کالونی میں پلاٹ پر قبضہ مافیا مسلط ہوگیا۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے ریٹائرڈ ٹیچر عذرا ظفر کی ٹویٹر پر فریاد سُن کر انکوائری کے احکامات جاری کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق قبضہ مافیا نے خاتون ٹیچر کے ایک کنال پلاٹ پر قبضہ کر کے اپنا دفتر بنا لیا۔ خاتون نے ٹویٹر پر قبضہ مافیا کے خلاف اپنی درد بھری داستان لکھی تھی۔ جس پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب نے نوٹس لے کر معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے۔ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان نے خاتون ٹیچر سے رابطہ کرکے حقائق معلوم کئے ہیں۔خاتون سے پراپرٹی کی دستاویزات منگوا کر انکوائری شروع کر دی ہے۔ اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ الزام ثابت ہونے پر خاتون ٹیچر کا پلاٹ فورا واگزار کروایا جائے گا۔ قبضہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف پنجاب بھر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
Read Next
2 ہفتے ago
چیمپئینز ٹرافی، بھارت سیکیورٹی جواز کے معاملے پر اپنے ہی جال میں پھنس گیا
2 ہفتے ago
کراچی؛ آتشزدگی کے باعث نجی دفتر مکمل جل گیا، ایک شخص زخمی
2 ہفتے ago
شیریں مزاری کا پولیس پر ہراساں کرنے کا الزام
3 ہفتے ago
پاکستان کی آئی ایم ایف کو زرعی انکم ٹیکس کی شرح 45 فیصد تک بڑھانے کی یقین دہانی
3 ہفتے ago