لاہور (نیوز ڈیسک)سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں پنجاب سے خاتون نشست کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار فرحت شہزادی عرف فرح خان نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیاہے جس کے بعد ڈاکٹر زرقاکا راستہ صاف ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق فرح شہزادی کے بارے میں میڈیا میں چلنے والی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ وہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست ہیں اور اسی بنیاد پر انہیں سینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا تاہم بعدازاں شہباز گل نے پیغام جاری کرتے ہوئے اس کی تردید کی اور کہا کہ انہیں سینیٹ کا ٹکٹ ہی نہیں دیا گیا تھا ۔فرحت شہزادی گوجرانوالہ سے ضلع کونسل کے سابق چیئرمین احسن اقبال کی اہلیہ ہیں اور خاتون اول کے نہایت قریب سمجھی جاتی ہیں جبکہ وہ بشریٰ بی بی کے عمران خان کے ساتھ نکاح کی تقریب میں بھی شریک تھیں۔لاہور میں الیکشن کمشنر نے آج فرحت شہزادی کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے طلب کر رکھا تھا جہاں انہوں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی ہی واپس لے لیے۔وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کے مطابق فرح بی بی نے پنجاب سے خواتین کی نشست پر پارٹی کی کورنگ امیدوار کی حیثیت سے سینیٹ کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے۔فرح خان نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں جس کے بعد ڈاکٹر زرقاکا راستہ صاف ہو گیاہے جبکہ نیلم ارشاد ملک کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے تھے جس کے بعد اب زرقا مخصوص نشست کیلئے پی ٹی آئی کی اکلوتی امیدوار ہیں ۔الیکشن کمیشن شبلی فراز کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال بھی کر رہاہے اور درستگی کا فیصلہ پانچ بجے سنایا جائے گا ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ زرقاچوہدری اس سے پہلے بھی پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر سینیٹ کا الیکشن لڑ چکی ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکی تھیں۔
Read Next
7 دن ago
دوسرا ون ڈے؛ پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی 7 وکٹیں گر گئیں
7 دن ago
بیرون ملک پاکستانی گروپ کی پی آئی اے کو 125 ارب میں خریدنے کی پیشکش
1 ہفتہ ago
دوسرا ون ڈے؛ قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان
1 ہفتہ ago
لکی مروت میں گیس تنصیبات اور بنوں میں گرلز پرائمری اسکول میں دھماکا
1 ہفتہ ago