ایک اعلیٰ امریکی فوجی افسر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر امریکی فوج کے سروسز چیف سمیت پینٹاگون کی اعلیٰ عسکری قیادت قرنطینہ میں چلی گئی۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق وائس کمانڈر یو ایس کوسٹ گارڈ ایڈمرل چارلس رے میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مائیک ملی قرنطینہ میں چلے گئے۔
پینٹاگون حکام کے مطابق ایڈمرل چارلس نے پچھلےہفتے سروس چیفس کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کی تھی۔
حکام کے مطابق جنرل مائیک ملی کے علاوہ پینٹاگون کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی خود ساختہ تنہائی (آئسولیشن) میں چلے گئے ہیں۔