اسلام آباد میں زمین ڈاٹ کام کے پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد

اسلام آباد میں زمین ڈاٹ کام کے پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت
ایونٹ میں 16 منصوبوں پر زبردست ڈیلز ،رئیل اسٹیٹ شعبے کی ترقی کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے ، حسن دانش ، سینئر ڈائریکٹر سیلزنارتھ
اسلام آباد(میڈیا92) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سےاسلام آباد کے نجی ہوٹل میں پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں ویکسین شدہ شہری ایس او پیز کی پیروی کرتے ہوئے اپنی فیملیز کے ہمراہ شریک ہوئے۔ پراپرٹی سیلز ایونٹ میں گرینڈ پلاڈیم، ریور کورٹ یارڈ، رمادا بائی ویندم، ایمپوریم سکوئر، مال آف انکلیو، ایلیٹ ٹاور،وی 9 مال، ٹومارو لینڈ کنٹری کلب اینڈ ریزارٹ، کینری ریذیڈنسی، 68 ہائی اسٹریٹ، وِن ٹاور-2، رومن گروو، مال آف گجرات، گرینڈ گیلری، گرینڈ ہلز اور لائف سٹائل عوام الناس کی دلچسپی کیلئے پیش کئے گئے ۔ ایونٹ میں پیش کئے جانے والے منصوبوں کی مارکیٹنگ اور فروخت کے تمام حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔ اس ایونٹ میں شرکاء کو بہترین ڈیلز اور خصوصی آفرزبھی پیش کی گئیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کےسینئر ڈائریکٹر سیلز نارتھ حسن دانش نے کہا کہ پراپرٹی سیلز ایونٹس کا مقصد ایک ہی جگہ پر شاندار اور منافع بخش تعمیراتی منصوبوں کے حوالے سے شہریوں کو مکمل معلومات فراہم کرنا ہے، زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پیش کردہ منصوبے بہترین اور قابل اعتماد ہونے کی بدولت شہریوں میں یکساں مقبول ہیں ۔
زمین ڈاٹ کام کے ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز نارتھ خرم حسین کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام نے پراجیکٹ سیلز کی دنیا میں اپنی شاندار خدمات سرانجام دی ہیں جس کی وجہ سے آج ملکی معیشت میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر ایک مرکزی شعبے کی حیثیت رکھتا ہے، اس ایک شعبے کی مزید تعمیر وترقی سے پچاس سے زائد دیگر منسلک صنعتیں بھی ترقی کی منازل طے کریں گی۔
پراپرٹی سیلز ایونٹ کے دوران زمین ڈاٹ کام کی باخبر سیلز ٹیم نے مارکیٹ کی صورتحال، تحقیق اور مکمل اعداد و شمار پر مشتمل پریزنٹیشن کے ذریعے صارفین کو محفوظ سرمایہ کاری کے حوالے سے رہنمائی اور معلومات بھی فراہم کیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …