تازہ ترین خبریں

دبئی میں زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پاکستان پراپرٹی ایونٹ کا کامیاب انعقاد، سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد میں شرکت

دبئی میں زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پاکستان پراپرٹی ایونٹ کا کامیاب انعقاد، سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد میں شرکت
زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پیش کردہ 40 منصوبوں پر پُرکشش ڈیلز دی گئیں، عاطف رانا، ہیڈ آف یو اے ای ریجن، زمین ڈاٹ کام
دبئی(میڈیا 92)پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں تیسرے پاکستان پراپرٹی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں متحدہ عرب امارات میں بسے پاکستانیوں اور سرمایہ کاروں نے بھرپور شرکت کی۔پاکستان پراپرٹی ایونٹ میں زمین ڈاٹ کام متحدہ عرب امارات کے ہیڈ عاطف رانا،ایسوسی ایٹ ڈائریکٹرز پراجیکٹ سیلز فیضان خان، فیصل قریشی، فروغ خان ، توقیر الحسن، سینئر مینجر مارکیٹنگ رضوان کاظمی اور مینجر انڈسٹریل مارکیٹنگ یاسر نیازی سمیت زمین ڈاٹ کام کی سینئر مینجمنٹ بھی شریک ہوئی۔ ایونٹ میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، ملتان اور رحیم یار خان سمیت ملک بھر کے 40خصوصی تعمیراتی منصوبوں سمیت زمین ڈاٹ کام کے مجموعی طور پر 125 سے زائد منصوبوں کے حوالے سے سرمایہ کاروں کو معلومات فراہم کی گئیں۔پاکستان پراپرٹی ایونٹ میں پیش کردہ تمام منصوبوں کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کو حاصل ہیں۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے متحدہ عرب امارات ریجن کے ہیڈ عاطف رانا نے کہا کہ دبئی میں پاکستان پراپرٹی ایونٹ کروانے کا مقصد پاکستانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے سب سے بہترین، کامیاب اور قابل اعتماد منصوبوں کے حوالے سے ہر ممکن رہنمائی اور معلومات فراہم کرنا ہے۔ اس ایونٹ کے ذریعے دبئی جیسے عالمی تجارتی مرکز میں پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ کو بہتر انداز میں دنیا کے سامنے لانے کی کوشش کی ہے۔
زمین ڈاٹ کام کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ اپنی شاندار سہولیات اور عالمی معیار کے منصوبوں کی بدولت ترقی کی منازل طے کر رہی ہے۔ جبکہ ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز فیضان خان کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام نے ہمیشہ ملک کے سب سے قابل اعتماد تعمیراتی منصوبوں کو متحدہ عرب امارات سمیت دنیا بھر میں بسے پاکستانیوں اور سرمایہ کاروں تک پہنچانے کی کوشش کرکے پاکستان میں رئیل اسٹیٹ شعبے کےلئے ایک قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔
پاکستان پراپرٹی ایونٹ کے دوران زمین ڈاٹ کام کی باخبر سیلز ٹیم نے تازہ ترین اعداد و شمار اور تحقیق پر مبنی تفصیلات کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری کے قابل منافع مواقعوں کے حوالے سے رہنمائی بھی فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں

ڈی ایچ اے ملتان اور ڈیلٹا سنٹاری ڈویلپمنٹس کے مابین عالمی معیار کا منصوبہ ڈاؤن ٹاؤن رومینزا تعمیر کرنے کا معاہدہ طے پا گیا

ڈی ایچ اے ملتان اور ڈیلٹا سنٹاری ڈویلپمنٹس کے مابین عالمی معیار کا منصوبہ ڈاؤن …