فرد اور انتقال کے حصول کے لیے سائلین کی سنی گئی

(لاہور) چوہدری اسد سے
فرد اور انتقال کے حصول کے لیے سائلین کی سنی گئی۔پنجاب بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں رسائی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

عوام کو سہولت دینے کیلئے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔فرد اور انتقال کے حصول کیلئے سائلین کیلیے بڑی خوشخبری ہے۔پنجاب بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں یونیورسل ایکسس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔پنجاب بھر کے تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز میں کہیں سے بھی فرد ، انتقال کی ایکسس دی جائے گی ۔ملتان کا رہائشی لاہور کے کسی بھی اراضی ریکارڈ سنٹر سے فرد یا انتقال پاس کروا سکے گا ۔پہلے فرد یا انتقال کے حصول کیلیے سائل کو متلعقہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں جانا پڑتا ہے ۔یونیورسل ایکسس دینے کا مقصد عوام کو سہولت دینا ہے۔پہلے سائلین کو فرد اور انتقال کے حصول کیلئے اپنے متعلقہ علاقے میں جانا پڑتا تھا ، مگراب سائلین جہاں پر کام کر رہے ہیں۔ وہیں سے فرد اور انتقال پاس کروا سکتے ہیں۔یونیورسل ایکسس نومبر کے پہلے ہفتے میں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

نیوزی لینڈ میں 11سال بعد کوئلے کی کان سےانسانی باقیات مل گئیں

کرائسسٹ چرچ: نیوزی لینڈمیں کوئلےکی کان سے 11سال بعد انسانی باقیات برآمد ہوگئیں۔ غیرملکی خبررساں …