سانحہ مری کے ذمہ داروں کا تعین کر کے قرار واقعی سزا دینی چاہئیے

سانحہ مری کے ذمہ داروں کا تعین کر کے قرار واقعی سزا دینی چاہئیے۔ صاحبزادہ ڈاکٹر مسعودالسید
مرکزی چیئرمین مجلس مشائخ پاکستان، سجادہ نشین دربار عالیہ منڈیر شریف سیداں صاحبزادہ ڈاکٹر سید مسعودالسید الگیلانی القادری نے سانحہ مری پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اچھے برے لوگ معاشرہ کے ہر طبقہ اور ہر علاقہ میں ہوتے ہیں جن لوگوں نے سیاحوں کو لوٹا وہ مری کے چہرے پر بد نما داغ ہیں اور جن مقامی لوگوں نے سیاحوں کی مدد کی وہ ملکہ کوہسار کے حسن کا جھومر ہیں۔ حکومت وقت اور انتظامیہ کی سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ انہوں نے مری میں محدود کیپیسٹی سے زیادہ گاڑیوں کو آنے کی اجازت دی، کیونکہ یہ عام حالات نہیں تھے گرمیاں نہیں تھی کہ گاڑیاں سائڈ پر روک لی جائیں، یہ برف باری کا موسم ہے اور محکمہ موسمیات نے اس پر وارننگ بھی جاری کی ہوئی تھی کہ شدید برف باری ہو گی۔ اس لحاظ سے منصوبہ بندی کرنی چاہئے تھی۔ جو لوگ غفلت کے مرتکب ہیں انہیں قرار واقعی سزا دینی چاہئے لیکن جن لوگوں نے اچھے کام کئے ہیں وہ چاہے ضلعی انتظامیہ کے لوگ ہوں، رینجرز، آرمی یا پولیس کے جوان ہوں انکو انعامات بھی دینے چاہئیں۔ جن کے عزیز و اقارب اس دنیا سے جا چکے ہیں انکی دلجوئی کے لئے حکومت وقت کو ان کا سہارا بننا چاہئے ۔ اور آئندہ ایسے سانحات سے بچنے کے لئے غلطیوں سے سبق سیکھ کر اقدامات کرنے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …